شیکھرکپور نے’’ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ ‘‘میں سجل کو کاسٹ کرنے کی وجہ بتا دی

Published On 03 February,2023 03:38 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم ڈائریکٹر شیکھرکپور نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں فلم ’’ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ ‘‘ میں کاسٹ کرنے کی وجہ بتا دی۔

شیکھر کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مجھے فلم میں سجل کو کاسٹ کرنے کیلئے بہت سے لوگوں نے کہا اور اداکارہ نے بھی اپنے آڈیشنز بھیجے، ان کی آنکھوں میں بھولا پن اور اداکاری میں درد ہے، وہ جم کر پرفارمنس دیتی ہیں، وہ فطرتاً نرم مزاج اور شرمیلی طبیعت کی مالک ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اداکارہ کو ہدایات دی تھیں کہ فلم میں روتی دھوتی نہیں بلکہ دبنگ لڑکی کے روپ میں سامنے آنا اور انہوں نے ان ہدایات پر عمل بھی کیا۔

واضح رہے کہ فلم ’’ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ ‘‘ کو برطانوی فلمساز و پروڈیوسر جمائمہ گولڈ سمتھ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم آسٹریلیا میں ریلیز کی جا چکی ہے۔