ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ڈانسر راکھی ساونت میڈیا سے بات کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
راکھی کی والدہ کے انتقال کے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بھارتی صحافیوں کو بتایا کہ ’میں بہت ڈسٹرب ہوں، میری شادی خطرے میں ہے، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا اور میں آپ کو کچھ نہیں بتاسکتی، وقت آنے پر سب سامنے آجائے گا۔
راکھی نے ہاتھ جوڑ کر جذباتی انداز میں درخواست کی کہ ظلم مت کرو، شادی کوئی مذاق نہیں ہے ، میری شادی شدہ زندگی میں آکر کسی کو کیا ملتا ہے میں اللہ سے دعا کرتی ہوں، آخر میں نے کسی کا کیا بگاڑا، پہلے میری ماں چلی گئی اور اب یہ سب ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راکھی نے عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔