ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’’ راکی اور رانی کی کہانی ‘‘ اپریل 2023 کے بجائے 28 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فلم کے ڈائریکٹر کرن جوہر نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کیا اور بتایا کہ ’راکی اور رانی کی کہانی‘ اپریل کے بجائے 28 جولائی کو ریلیز ہوگی۔
کرن جوہر کا کہنا تھا کہ حکایت ہے صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے تو اس شاندار اور خاص کہانی کی مٹھاس کو بڑھانے کیلئے ہم پوری محبت سے آرہے ہیں، کرن جوہر کی پوسٹ کو رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی جانب سے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹس پر شیئر کیا گیا۔