نفرت انگیز مہم سے فنکار ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں: ثروت گیلانی

Published On 01 February,2023 03:46 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ شوبز شخصیات بھی انسان ہیں اور جذبات رکھتے ہیں، نفرت انگیز مہم ان پر اثر ڈالتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ آن لائن منفی مہم فنکاروں کو شدید متاثر کرتی ہے، نفرت انگیز مہم چلانے والے افراد کو پہلے خود پر نظر ڈالنی چاہئے اور خود پر کنٹرول کرنا سیکھنا چاہئے۔

اداکارہ نے کہا کہ بدقسمتی سے آج کل ہمارے ہاں یہ کلچر بن گیا ہے کہ ہم اچھی چیزوں کو سراہتے نہیں ہیں بلکہ جیسے ہی ہمیں کوئی غلط چیز نظر آئے ہم منفی مہم شروع کردیتے ہیں، بسا اوقات ان غیر ضروری مہم سے فنکار ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں اور خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے ٹرولرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ اور کی بورڈ ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو لوگوں کی عزتیں اچھالنے کی اجازت مل گئی ہے۔ 

Advertisement