عرفی جاوید کو صحافیوں کی فرمائش مہنگی پڑگئی

Published On 31 January,2023 08:17 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک)بھارت کی بے باک ماڈل عرفی جاوید نے صحافیوں کے سامنے اسٹنٹ دکھانے کے لئے فون زمین پر پھینکا لیکن وہ ٹوٹ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں عرفی جاوید حسب معمول غیر روایتی لباس کی تشہیر میں مصروف تھی کہ صحافیوں نے ان سے فرمائش کرڈالی کہ وہ فون سے کرتب کرکے دکھائیں۔

جس پر عرفی نے مخصوص طریقے سے زمین پر اپنا فون پھینک دیا لیکن وہ بری طرح ٹوٹ گیا، عرفی نے کہا کہ میں اب نیا فون خریدنے کےلئے تم سب سے ایک ایک ہزار روپے لوں گی ۔

یہ بھی پڑھیں: کرائے کے گھر کی تلاش، عرفی جاوید نئی مصیبت میں پھنس گئیں

اس بات پر ایک صحافی نے کہا کہ آپ کے فون نے تو بالکل ایسے دھوکہ دیا کہ جیسے چھوٹے بچے دن بھر ڈانس کرتے ہیں، جب مہمان گھر پر پہنچتے ہیں اور والدین ان سے ڈانس دکھانے کی فرمائش کرتے ہیں تو وہ خاموش ہو جاتے ہیں ۔
 

Advertisement