معروف ہالی ووڈ اداکارہ عینی ورشنگ انتقال کر گئیں

Published On 31 January,2023 10:34 pm

نیویارک(ویب ڈیسک) مشہور ہالی ووڈ سیریز ویمپائر ڈائریز کی 45 سالہ اداکارہ عینی ورشنگ انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ عینی ورشنگ میں 2020 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ پچھلے دو سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔

ویمپائر ڈائریز سٹار کے شوہر سٹیفن فل نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کی موت کی تصدیق کی، اسٹیفن کا کہنا تھا کہ "عینی گزشتہ دو سالوں سے بہادری سے کینسر سے لڑ رہی تھی اس کا علاج جاری تھا مگر وہ ہمیں چھوڑ گئی"۔

ہالی ووڈ ہدایتکار نیل ڈرک مین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے عینی ورشنگ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ "ابھی ابھی پتہ چلا کہ میری عزیز دوست عینی ورشنگ کا انتقال ہو گیا۔ ہم نے ابھی ایک خوبصورت فنکار اور انسان کھو دیا۔ میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔ خیالات اس کے چاہنے والوں کے ساتھ ہیں"۔
 

Advertisement