ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم پٹھان نے 5 دن میں 500 کروڑ سے زائد بزنس کرلیا، شاہ رُخ خان نے پٹھان کی شاندار کامیابی پر دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز کے پانچویں دن دنیا بھر سے 500 کروڑ سے زائد کما کر دیگر تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
شاہ رُخ خان اور فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل دیپیکا اور جان ابراہم نے پٹھان کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کی، شاہ رُخ خان کا فلم کی کامیابی پر کہنا تھا کہ یہ تو صرف ان کی واپسی کی شروعات ہے پکچر تو ابھی باقی ہے۔
With Rs 600 crore+ #Pathaan has now entered the list of of top 10 Indian worldwide grossers#pathaanboxoffice #Pathaan500CroreEvent #PathaanCollection #ShahRukhKhan #DeepikaPadukone #JohnAbraham #SiddharthAnand #YRFSpyUniverse pic.twitter.com/yJIZft4kn3
— Ganesh Aaglave (@ganeshaaglave17) January 31, 2023
شاہ رُخ خان کا فلم کی بائیکاٹ پر کہنا تھا کہ ’کچھ ایسی چیزیں ہو سکتی تھیں جو اس خوشگوار نمائش کی راہ میں رُکاوٹ بن جاتیں مگر میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر طرف سے ہمیں بہت پیار مل رہا ہے اور ہمارے پاس شکریہ ادا کرنے کے الفاظ نہیں ہیں۔‘
فلم کو مذہبی انتہا پسندی کا شکار بنا کر بائیکاٹ مہم کرنے والوں کو شاہ رُخ خان نے پیغام دیا کہ ’دیپیکا امر ہے میں اکبر اور جان انتھونی ہے ہم میں کوئی فرق نہیں اور یہی ہماری فلم انڈسٹری ہے جس میں ہر مذہب کے لوگ شامل ہیں‘۔