لاہور : ( ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں موازانہ نہیں ہونا چاہیے، بھارت میں کام کے مواقع زیادہ ہیں اور وہ فن کا احترام کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ماریہ واسطی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ ’’ کیا آپ کو لگتا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری ہندوستان سے بہتر ہے؟‘‘، جس پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایسا موازنہ ہونا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کے پاس مواقع زیادہ ہیں، وہ کام اور فن کا احترام کرتے ہیں کیونکہ وہ اسے زندگی اور کائنات کا حصہ سمجھتے ہیں، یہ زندگی سے الگ نہیں ، لیکن جو ہم دکھاتے ہیں؟ ، ہم اپنا معاشرہ دکھاتے ہیں جسے لوگ کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جو کچھ بھی دکھاتے ہیں وہ حقیقت ہے ، پاکستان میں آنے والے لوگوں کے لیے مواقع نہیں ہیں، چاہے کچھ بھی ہو موازنہ کے لیے آپ کو ایک ہی سطح پر ہونا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم باصلاحیت ہیں لیکن ہمیں باعزت طریقے سے کام کرنے کے لیے پلیٹ فارم نہیں مل رہے، ہماری گلوکارہ فریدہ خانم بھارت جاتی ہیں اور انھیں بے پناہ عزت ملتی ہے، یہ ان کا احترام ہے۔