ممبئی: (ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نئی مصیبت میں پھنس گئیں کوئی انسان گھر کرائے پر دینے کو تیار نہیں۔
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نےسماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عرفی جاوید نے بتایا کہ ممبئی میں میرے لیے کرائے کے اپارٹمنٹ کی تلاش مشکل ہوگئی کیونکہ مسلمان مجھے میرے پہناوے اور ہندو مالکان مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے گھر کرائے پر نہیں دینا چاہتے۔
Muslim owners don’t want to rent me house cause of the way I dress, Hindi owners don’t want to rent me cause I’m Muslim. Some owners have an issue with the political threats I get . Finding a rental apartment in mumbai is so tuff
— Uorfi (@uorfi_) January 24, 2023
عرفی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کچھ مالکان کو سیاسی دھمکیاں ملنے کا مسئلہ ہے، ممبئی میں میرے لیے کرائے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنا مشکل ہوگیا۔
واضح رہے کہ عرفی جاوید کو اس سے قبل بھی ان کے کپڑوں کی وجہ سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں جب کہ بھارتی وزیر کی جانب سے عرفی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آچکا ہے۔