حیدرآباد دکن: (ویب ڈیسک)معروف بھارتی فلم ڈائریکٹر کے وشواناتھ 92 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔
کے وشواناتھ حیدر آباد کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کو کئی بیماریوں کا سامنا تھا،وشواناتھ کو 5 نیشنل فلم ایوارڈ، 7 نندی ایوارڈ، 10 ساؤتھ فلم فیئر ایوارڈ اور 1 ہندی فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انہوں نے 1995 کے بعد ہندی اور تیلگو انڈسٹری کے متعدد کمرشل ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے،2017 میں ان کو پدم شری اعزاز دیا گیا جبکہ مرکزی حکومت نے ان کو انڈین سینما کے سب سے بڑے ایوارڈ دادا صاحب پھالکے سے بھی نوازا۔
کے وشواناتھ نے تیلگو فلموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 1979 میں فلم ’سرگم‘ سے بالی وڈ میں انٹری ماری، ان کی مشہور فلموں میں کام چور، شبھ کامنا، جاگ اٹھا انسان، سنجوگ، ایشور اور دھنوان شامل ہیں۔