شہناز گل گانا گاتے ہوئے اذان کے احترام میں خاموش ہو گئیں

Published On 24 February,2023 09:45 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل اذان کے احترام میں گانا گاتے ہوئے رک گئیں۔

بھارتی میڈیا پر شہناز گل کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں حال ہی میں ہونے والے ایوارڈ شو کے دوران سٹیج پر گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران جیسے ہی اذان کی آواز آئی تو گلوکارہ نے گانا گانا روک دیا اور مائیک نیچے کرلیا۔

ویڈیو میں شہناز سمیت سٹیج پر موجود دیگر شخصیات کو بھی اذان کے احترام میں خاموش کھڑے دیکھا گیا، شہناز گل کے اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصا سراہا جارہا ہے۔