لاہور: (ویب ڈیسک) کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا کہانی سنو جو 2021 میں ریلیز ہوا تھا ان دنوں موسیقی سے لگاؤ رکھنے والوں میں کافی مقبول ہے اور یوٹیوب پر اسے اب تک 13 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
کیفی خلیل کے اس گیت کی مقبولیت نے دیگر گلوکاروں کو بھی اس گانے کو اپنی آواز میں گانے پر مجبور کیا جن میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نمایاں ہیں۔
لیکن اب سوشل میڈیا پر مشہور ایک اور موسیقار و گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھی اس گانے پر طبع آزمائی کی ہے اور اس گانے کا اپنا ورژن پیش کیا ہے۔
چاہت فتح علی خان اس سے قبل کئی اور دیگر گانوں کے اپنے ورژن پیش کر چکے ہیں جن سے ان کے چاہنے والے کافی لطف اندوز ہوتے رہے ہیں، حال ہی میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ 8 کا اپنا ترانہ بھی جاری کیا تھا جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔
Chahat Fateh Ali Khan presents his version of ‘Kahani Suno’ song, after PSL anthem.https://t.co/q0ROUn581Y#theneutral #KahaniSuno #Chahatfatehalikhan #kaifikhalil pic.twitter.com/mWyxh21DAJ
— The Neutral (@TheNeutralPK) March 8, 2023
چاہت فتح علی خان کے کہانی سنو ورژن کا بھی سوشل میڈیا صارفین نے خیر مقدم کیا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے انہیں ٹرول بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان کا اصل نام کاشف رانا ہے اور وہ ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں۔