ممبئی : ( ویب ڈیسک ) معروف بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ ایک عورت کے روپ میں پیدا ہونا رحمت ہے جس کے لیے میں ہر روز خدا کا شکر ادا کرتی ہوں۔
حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ خواتین کسی کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو خاموش کروا سکے۔
سشمیتا سین نے لکھا کہ میرے دل میں عورت کی اس طاقت کے لیے بہت زیادہ احترام ہے جسے میں ماں اور درگا کہتی ہوں۔
اداکارہ نے تمام خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اپنا خیال رکھیں، اپنے آپ کو ترجیح دیں، اپنے آپ سے محبت کریں، اپنے جذبات کا اظہار کریں اور اپنی طاقت کو کبھی مت بھولیں۔