عاصم اظہر ویب سیریز ’فیملی بزنس‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے

Published On 11 March,2023 01:44 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار عاصم اظہر رواں سال رمضان المبارک میں ’فیملی بزنس‘ نامی ویب سیریز میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

علی اور باسط کی تحریر کردہ ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے ناتجربہ کار خاندان کے گرد گھومتی ہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد کاروبار شروع کرنے کا خواہاں ہوتا ہے۔

معروف گلوکار اس سے قبل عید سپیشل شو ’ پاکیزہ کوچنگ سینٹر ‘ ، ڈراما ’ تیری چاہ میں ‘ ، ’ پگلی ‘ ، ’ نور ‘، ’ پیار کہانی ‘، ’ صنفِ آہن ‘ اور ویب سیریز ’ میرے دوست میرے یار ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے ’فیملی بزنس‘ کا ٹریلر جاری کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس پراجیکٹ میں عاصم اظہر کے ساتھ اداکار سیف حسن ، سلمیٰ حسن ، ماہ نور حیدر، بشریٰ حبیب اور حسین محسن بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

Advertisement