لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی شادی کی نئی تصاویر کے ساتھ انسٹاگرام پر واپسی کی ہے۔
اداکارہ نے اپنے عروسی جوڑے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد کچھ دنوں کیلئے انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا تھا۔
ڈرامہ سیریل ’بشر مومن‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اشنا شاہ کی شادی فروری کے آخری ہفتے میں آسٹرین گالفر حمزہ امین کے ساتھ ہوئی تھی۔
انسٹا گرام پر واپسی کے بعد اداکارہ نے اپنی شادی کی تقریب کی ایسی تصاویر اور وڈیوز شیئر کی ہیں جو اس سے قبل سامنے نہیں آئی تھیں۔
اداکارہ کے مداحوں کی طرف سے ان کی سوشل میڈیا پر واپسی، نئی تصاویر اور وڈیوز کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔