ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور سے اپنی شادی کو زندگی کا بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے مردوں کو مشورہ دیا ہے کہ مرد جوان اور خوبصورت خواتین سے شادی کریں۔
واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی بالی ووڈ کی مشہور شادیوں میں سے ایک ہے جس میں کرینہ کپور کو اپنے سے بڑی عمر کے اداکار سے شادی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایک انٹرویو میں سیف علی خان سے شوہر اور بیوی کی عمر میں فرق سے شادی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ’میں تمام مردوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ جوان اور خوبصورت خواتین سے شادی کریں‘۔
دوسری جانب کرینہ کپور نے بھی کئی سال قبل اپنی فلم ’وی آر فیملی‘ کی تشہیری مہم کے دوران ہدایت کار کرن جوہر سے بڑی عمر کے مرد سے محبت کے حوالے سے بات کی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔
کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ اب سکرین پر اپنے سے بڑی عمر کے مرد کے ساتھ محبت کا کردار نہیں کریں گی کیونکہ ان کے اور سیف کے درمیان حقیقی زندگی میں صرف 10 سال کا فرق ہے۔
کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی بڑی عمر کے آدمی سے پیار نہیں کرنا چاہتی، سیف ان سے 10 سال بڑے ہیں، سیف سے بڑی عمر کا کوئی بندہ اداکارہ سے برداشت نہیں ہو گا نہ ہی انہیں کوئی دلچسپی ہو گی۔
یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان 16 اکتوبر 2012 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے یہ سیف کی دوسری شادی تھی جس سے ان کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔