نیویارک: (ویب ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص، ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کر دیا گیا۔
عالمی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ہدایتکار ایلکس گبنی نے ایلون مسک کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے اور امریکی پروڈکشن کمپنی جگسا کے بینر تلے فلم کی عکسبندی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے اس خبر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اس فلم کو’ہٹ’ قرار دے دیا۔
ہدایتکار ایلکس گبنی نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کئی ماہ پہلے ہی کردیا گیا تھا اور وہ کچھ عرصے سے اس فلم پر کام کر رہے ہیں جس کیلئے وہ کافی پُرجوش بھی ہیں۔