ممبئی: (ویب ڈیسک) ماضی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں جس کا انہوں نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کھل کر اظہار کیا۔
دیا مرزا جنہوں نے ہندی فلم انڈسٹری کو اپنے کیریئر کا دو دہائیوں سے زیادہ وقت دے دیا، اب خود ایک ایسی پوزیشن میں ہیں جہاں وہ بالی ووڈ میں دوبارہ اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
دیا مرزا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم اداکار بنتے ہیں، تو ہم انتطار کی تکلیف کے معاہدے ہر دستخط کرتے ہیں، لامتناہی انتظار، کھوئے ہوئے مواقع، ناکامیاں، اسی تکلیف کا حصہ ہیں اور اداکاری کے طویل سفر میں یہ ایک معمولی بات ہے جسے تقریباً ہر اداکار کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اور کبھی کبھی کوئی خوش کن انجام بھی نہیں ہوتا، بہت تکلیف ہوتی ہے جب آپ کی کہانیوں کو سامعین نہیں مل پاتے، جب آپ کی کہانی کو پروڈیوسرز نہیں ملتے، جب آپ کام آنے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں یہ واقعی کڑا وقت ہوتا ہے۔