کامران شاہد کی فلم 'ہوئے تم اجنبی' کی تقریب پذیرائی، جی سی یونیورسٹی میں تیاریاں مکمل

Published On 20 March,2023 05:45 pm

لاہور(دنیا نیوز ) پاکستان کے نامور صحافی، اینکر اور مصنف کامران شاہد کی فلم 'ہوئے تم اجنبی ' کی تقریب پذیرائی کل گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ہوگئی۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ہونیوالی تقریب پذیرائی میں گلوکارہ عابدہ پروین کا گانا بھی لانج کیا جائے گا،تقریب کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ادارے میں بینرز بھی لگا دیئے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی نئی پاکستانی فلم"ہوئے تم اجنبی"کے شاندار میوزک کی لانچنگ تقریب کا اہتمام کل 21 مارچ کو لاہور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے بخاری آڈیٹوریم میں دوپہر 12 بجے کیا جائے گا۔

 تقریب کے مہمان خصوصی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی ہوں گے جبکہ کامران شاہد کے ساتھ معروف اداکار سہیل احمد ، سعدیہ خان ، میکال ذولفقار اور ندیم مانڈوی والا بھی شرکت کریں گے۔

فلم کی رومانوی داستان میں صوفی موسیقی کی ملکہ عابدہ پروین،باقر عباس، ساحر علی بگا، نجات اور نوید نوشاد جیسے لیجنڈز کی دل کو چھو لینے والی موسیقی کے گیارہ شاہکار پیش کئےجائیں گے ۔

 فلم میں گلوکارعلی ظفر کے علاوہ عابدہ پروین اور عاصم اظہر نےبھی اپنی آواز کا جادو دکھایا ہے۔