ممبئی: (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رُخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ گوری خان نے ہمیشہ ہر بُرے وقت میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
سوشل میڈیا پر سلمان خان کے ایک پرانے پروگرام دس کا دم کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہ رُخ خان اور رانی مکھرجی بطور خصوصی مہمان شریک ہیں۔
اس ویڈیو میں شاہ رُخ خان اپنی اہلیہ گوری خان سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے انکشاف کر رہے ہیں کہ انہوں زندگی میں بہت سی غلطیاں اور بہت سی بدتمیزیاں کیں مگر ان کی اہلیہ گوری خان نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔
یاد رہے کہ شاہ رُخ خان اور گوری خان 3 دہائی قبل 1991 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، گوری خان ایک انٹیرئیر ڈیزائنر اور بزنس ویمن ہیں۔