لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ میرا سیاست میں آنےکا کوئی ارادہ نہیں، کیونکہ پارلیمنٹ میں جانےکے لیے بہت جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ جس ملک میں بھی جاتے ہیں، اُنہیں شائقین کی جانب سے خوب پزیرائی ملتی ہے۔
یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کی ٹی وی ڈرامے ’جانِ جہاں‘ کے ذریعے سکرین پر واپسی ہو رہی ہے، اداکار نے چند روز قبل انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی واپسی کی خبر سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے کا ٹیزر بھی شیئر کیا تھا۔