ممبئی: (ویب ڈیسک) انڈین انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ کے قیمتی زیورات چور لے اڑے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشوریہ رجنی کانت نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس کے مطابق چور ان کے گھر سے تین لاکھ ساٹھ ہزار کے زیورات لے اڑے ہیں۔
رجنی کانت کی بیٹی کے مطابق انہوں نے وہ زیورات آخری مرتبہ اپنی بہن سندریہ کی شادی میں 2019 کو پہنے تھے۔
رپورٹ کے مطابق زیورات ایک لاکر میں رکھے گئے تھے اور 2021 میں تین مرتبہ ان کی جگہ تبدیل کی گئی تھی، پولیس میں شکایت کے بعد چوری کے واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی۔