نادیہ خان نے مارننگ شوز نہ کرنے کی وجہ بتا دی

Published On 26 March,2023 04:53 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے مارننگ شوز نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

نادیہ خان ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی میزبان اور اداکارہ ہیں، انہوں نے ’ بندھن ‘، ’ دیس پردیس ‘ اور ’ ایسی ہے تنہائی ‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی ) پر اپنا مارننگ شو بھی شروع کیا تھا لیکن جلد ہی اسے چھوڑ دیا۔

معروف اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مارننگ شوز سے دوری کی وجہ بتائی۔

نادیہ خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹی وی چینلز اب بحران کا شکار ہیں اور اچھا شو کرنا بہت مہنگا ہوگیا ہے، ناظرین بھی مجھ سے ایک بہترین شو کی توقع رکھتے ہیں،جب آپ  پہلے اتنے مہنگے شو کرتے ہوں تو اس کے بعد آپ کم بجٹ کا شو نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ناظرین مجھ سے کم بجٹ والے شو کی توقع نہیں رکھتے، 2010 کے بعد چینلز مالی بحران کا شکار ہیں، پہلے ہم فنکاروں کو انٹرویو کے لیے پیسے نہیں دیتے تھے لیکن ٹکٹ اور قیام کا انتظام کرتے تھے، اس وقت چینلز بہت پیسہ کماتے تھے لیکن اب چینلز کا برا حال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے چینلز کو بجٹ کے مسائل کا سامنا ہے ، مارننگ شو ایک بڑا کاروبار ہے اور چینلز اب اسے برداشت نہیں کر سکتے۔ 

Advertisement