کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ نے سحری میں ڈھول بجا کر لوگوں کو جگانے والے سے شکوہ کر ڈالا اور لکھا کہ 'جاگنا سحری کے لیے ہوتا ہے لیکن یہ ڈھول والا شادی کے جذبات جگا کر چلا جاتا ہے'۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر میں مداحوں کیساتھ شئیر کیں، جس میں انہوں نے خوبصورت لباس پہن رکھا ہے اور ساتھ میں بھالو بھی ہے۔
تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے سحری میں ڈھول بجا کر لوگوں کو جگانے والے سے شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ جاگنا سحری کے لیے ہوتا ہے لیکن یہ ڈھول والا شادی کے جذبات جگا کر چلا جاتا ہے۔
جس پر مداح تبصرے کر رہے ہیں، ایک نے لکھا ’آپ سحری سمجھ کر جاگ جایا کریں، ڈھول کا کیا ہے، وہ تو ایک نہ ایک دن سب کا بجنا ہی ہے۔‘
دوسرے نے حیرت کا اظہار کیا کہ ’آپ کے علاقے میں ابھی بھی ڈھول والے آتے ہیں، واہ واہ!‘