سلمان خان کی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کا ٹریلر جاری

Published On 10 April,2023 06:26 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا جس کو مداح بہت پسند کررہے ہیں۔

فلم کا ٹریلر جیسے ہی پوسٹ کیا گیا، مداحوں کی رش لگ گئی اور کمنٹ سیکشن میں سپر سٹار کیلئے تعریفی تبصرے کیے جارہے ہیں اور مداح فلم کی ریلیز کے شدت سے منتظر ہیں۔

ٹریلر ریلیز ہونے سے قبل سلمان خان نے فلم کے پوسٹر کو شیئر کیا، ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے نئے پوسٹر میں سلمان خان لمبے بالوں کے ساتھ انتہائی خوبصورت نظر آتے ہیں، انہوں نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور ساتھ ہی ان کے سگنیچر بریسلیٹ بھی نمایاں ہے۔

فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان ‘ کے ذریعے شہناز گل کا ڈیبیو ہوگا جبکہ فلم کو 21 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔