ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی مشترکہ فلم ’پٹھان ورسس ٹائیگر‘ میں ہالی وڈ سپر سٹار 'ایکوا مین' جیسن موموا ولن کا کردار ادا کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیسن موموا یش راج فلمز کی اگلی جاسوسی تھرلر میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔
اگرچہ اس خبر کی ابھی آفیشل تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر اطلاع کے آتے ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، ایک صارف نے لکھا کہ اگر یہ سچ ہے تو پھر غضب ہوجائے گا جبکہ ایک صارف کے مطابق ہمیں شدت سے اس مووی کا انتظار رہے گا۔
As per early discussions in #Yrf the production house and #SiddharthAnand are planning to bring on board a big time Hollywood star as the main villain of #TigerVsPathaan movie of #SRK and #SalmanKhan , the name currently discussed is of Aquaman #JasonMomoa for this role pic.twitter.com/s6WMI1J9S8
— Harminder (@Harmindarboxoff) April 7, 2023
دوسری طرف بعض صارفین نے ’ایکوا مین‘ کی شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ کہ فلم میں ولن کے رول کے کیلئے ہینری کیول بہتر انتخاب ہوسکتے ہیں۔
کچھ صارفین کے مطابق ولن کے رول کیلئے عامر خان بہترین انتخاب ہیں، ان کا منفرد انداز اور باڈی اس کردار کیلئے شاندار ہے۔
قبل ازیں میڈیا ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی تھیں کہ کترینہ کیف اور دیپیکا پڈوکون کو بھی نئی میگا اسٹار فلم میں کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔