علی ظفر نے قومی کک باکسر آغا کلیم کی مدد کا اعلان کردیا

Published On 11 April,2023 01:59 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے سڑک کے کنارے ریسٹورنٹ میں روٹیاں بنانے والے کک باکسر آغا کلیم کی مدد کا اعلان کردیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے آغا کلیم نے کک باکسنگ میں متعدد قومی اور بین الاقوامی ٹائٹل اپنے نام کئے ہیں۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زیر گردش آغا کلیم کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے قومی ہیروز کی قدر کرنی چاہیے، خاص طور پر ان لوگوں کی جنہوں نے ہمیں بین الاقوامی سطح پر فخر دلایا ہے۔

گلوکار نے مزید کہا کہ ایسے ٹیلنٹ کو روکنے والے سپورٹس مافیاز کو ختم کیا جانا چاہیے، میں آغا کلیم کی مالی مدد کروں گا۔

انہوں نے کک باکسر کو رنگ میں واپس آنے اور دوبارہ لڑنے کی ترغیب دی اور کہا کہ میں اپنی اگلی فلم میں کلیم کے ساتھ ٹریننگ بھی کروں گا۔