دیشا پٹانی کو نیم برہنہ لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا

Published On 12 April,2023 10:40 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور ماڈل دیشا پٹانی کو نامناسب اور نیم برہنہ لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک ریسٹورنٹ سے نکل رہی ہیں اور انہوں نے نامناسب لباس پہنا ہوا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہیں جہاں اداکارہ کو مداحوں کی طرف سے شاباشی اور محبت کے پیغامات ملے وہیں کثیر تعداد نے دیشا پٹانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک صارف نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’اس کے کپڑے چھوٹے ہی ہوتے جارہے ہیں‘ جبکہ ایک اور صارف نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’اتنے چھوٹے کپڑے، چھوٹی بچی ہو کیا؟ ‘‘۔

بعض صارفین نے لکھا کہ یہ ایسے برہنہ کپڑے پہن کر خود بھی شرمندہ ہیں اور لوگوں سے آنکھیں بھی نہیں ملا رہیں۔