لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پرستار بہت جلد میری شادی کی خبر سنیں گے مجھے من چاہا دولہا مل گیا ہے۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات میں بہتری لانے کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اوریہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر نہیں کیا جاتا۔
ہمارے ہاں آج تک فلم کے پلیٹ فارم سے اس طرح استفادہ نہیں کیا گیا جس کی ضرورت ہے،فلم انڈسٹری کے ذریعے ہم پاکستان کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کو مؤثر انداز میں کاؤنٹر کرسکتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ آج کے دورمیں ہرشخص چاہتاہے کہ اس کے ہاتھ میں جو موبائل فون ہے اس پر ہی سب کچھ مل جائے، فلم انڈسٹری کے لوگوں اورحکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جس سے لوگ سینما کی طرف آئیں۔
فلم انڈسٹری سے صرف فنکاروں کو روزگار نہیں ملتا بلکہ کئی شعبوں کے سینکڑوں لوگ رزق کماتے ہیں، کسی کوبھی یہ سوچ کر فلم انڈسٹری سے لا تعلق نہیں ہونا چاہیے کہ اب اس کی ترقی ممکن نہیں بلکہ سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔