پوجا ہیگڑے کا سلمان خان کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر ردعمل

Published On 15 April,2023 03:54 am

ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ پوجا ہیگڑے کا اداکار سلمان خان کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر ردعمل سامنے آگیا۔

سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کی دوستی اور ڈیٹنگ کی افواہیں کچھ مہینے پہلے شروع ہوئی تھیں جس کے بعد ان دونوں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب سلمان نے اداکارہ کے بھائی کی شادی میں شرکت کی اور اس تقریب سے دونوں کی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔

تاہم، پوجا نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان افواہوں پر کیا کہوں، میں اپنے بارے میں چیزیں پڑھتی رہتی ہوں، میں اکیلی اور خوش ہوں اور ابھی صرف میرا کیرئیر ہی میری ترجیح ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں اور اب بیٹھ کر ان افواہوں پر توجہ نہیں دے سکتی۔