لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف نام عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ لاہور میں انتقال کر گئے۔
عثمان خالد بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو یہ افسوسناک خبر دیتے ہوئے بتایا کہ والد کی نمازِجنازہ ان کی خواہش کے مطابق آج بعد نمازِجمعہ دوپہر ڈھائی بجے کیولری گراؤنڈ ایکسٹینشن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
Inna lillahi wa inna ilayhi raji’un.
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) April 13, 2023
Our beloved father, Dr. Khalid Said Butt, passed away peacefully on the night of the 13th. As per his wishes, his Namaz-e-Janaza (funeral prayers) will be held at 2:30 pm on Friday at Khalid Masjid, Cavalry Ground Extension, Lahore. pic.twitter.com/fabOAwiteu
مصنف، اداکار، تھیٹر ڈائریکٹر، کوریوگرافر اور وی لاگر عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹس میں مداحوں کو مرحوم والد کی شعبہ فن و ثقافت کیلئے خدمات سے آگاہ کیا۔
عثمان خالد نے لکھا کہ "والد نے فنون لطیفہ کے میدان میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں اور اس شعبے میں ان کی خدمات لازوال ہیں"۔
He was the Founding Director General of the Pakistan National Council of the Arts, former DG of Lok Virsa, former MD NAFDEC, former DG National Hijra Council. He was an esteemed actor, director and writer of stage and screen, responsible for launching the careers of /cont’d
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) April 13, 2023
اداکار نے بتایا کہ ان کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) کے بانی ڈائریکٹر جنرل، سابق ڈائریکٹر جنرل لوک ورثہ، سابق ایم ڈی نیف ڈیک، سابق ڈی جی نیشنل حجرہ کونسل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
اس کے علاوہ عثمان خالد بٹ کے والد سٹیج، سکرین اداکار، ہدایت کار اور مصنف بھی تھے جنہوں نے پی ٹی وی کے کئی لیجنڈری فنکاروں کو متعارف کروایا۔
مرحوم والد کی مغفرت کی دعا کی درخواست کرتے ہوئے عثمان خالد نے مزید لکھا کہ "انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے جبکہ حکومت فرانس کی طرف سے بھی کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے"۔
Allah unkay darjaat buland karay. Please say a prayer for his maghfirat.
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) April 13, 2023
This is truly a tremendous loss.
Omar, Michelle and Osman.
اداکار نے مداحوں کے ساتھ اپنے جذبات و احساسات شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ "یہ ایک عظیم نقصان ہے لیکن اللہ سبحان و تعالیٰ نے صبر و تحمل کا حکم دیا ہے، برائے مہربانی میرے والد کی مغفرت کے لیے دعا کریں"۔