پریانکا چوپڑا کی شرمین عبید چنائے کو ہالی وڈ فلموں کی ڈائریکٹر بننے پر مبارکباد

Published On 13 April,2023 09:46 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک)بالی وڈ اور ہالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے آسکر انعام یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو 'اسٹار وارز' کی فلمیں ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

معروف بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جیسے ہی علم ہوا کہ شرمین عبید ہالی وڈ کی فلموں کو ڈائریکٹ کریں گی تو انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ شرمین عبید چنائے پہلی غیر انگریز اور پہلی خاتون فلمساز ہیں جو ’اسٹار وارز‘ کی فلموں کو ڈائریکٹ کریں گی، انہوں نے مزید لکھا کہ شرمین عبید ایک جنوبی ایشیائی فلمساز ہیں اور یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔

اداکارہ نے شرمین عبید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری دوست مجھے آپ پر فخر ہے اور میری دعا ہے کہ قوت آپ کے ساتھ ہو۔

واضح رہے کہ صرف پریانکا چوپڑا ہی نہیں بلکہ پاکستانی شوبز ستاروں مہوش حیات، ماہرہ خان، وجاہت رؤف، عدنان ملک اور دیگر نے بھی ہالی وڈ فلمیں ملنے پر شرمین کو مبارکباد پیش کی تھی۔