علیزے گبول نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

Published On 13 April,2023 04:20 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ علیزے گبول نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

علیزے گبول ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی فیشن ماڈل اور اداکارہ ہیں، انہوں نے کئی TVCs اور میوزیکل ویڈیوز میں بھی پرفارم کیا ہے اور مختصر عرصے میں ناقابل یقین شہرت حاصل کی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی، اداکارہ کو تصاویر میں صحن کعبہ میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

علیزے کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ الحمدللہ میں نے رمضان المبارک میں پہلا عمرہ مکمل کیا ، اس سے زیادہ خوشی اور شکر گزاری نہیں ہو سکتی۔

اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔