ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ایک پرانے انٹرویو کے کلپ نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے جس میں وہ اپنی ساتھی اداکارہ کنگنا رناوت کے متعلق ایک تبصرہ کرتی ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران جب دیپیکا سے کنگنا کے سینس آف ہیومر کے متعلق پوچھا جاتا ہے تو وہ صرف یہ کہتی ہیں ’شاید تم نہیں ہو‘، دیپیکا پڈوکون کے تبصرے کو کنگنا رناوت کے مداحوں نے درست نہیں سمجھا اور وہ ٹوئٹر پر دیپیکا کیخلاف غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
کنگنا کے مداحوں نے دیپیکا پڈوکون پر الزام لگایا ہے کہ ان کا کنگنا رناوت کے متعلق تبصرہ توہین آمیز ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو بے باکی اور بولڈ شخصیت کی وجہ سے پوری انڈسٹری میں جانا جاتا ہے، قبل ازیں ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے دیپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ وہ کنگنا رناوت کو اپنا دوست نہیں سمجھتیں۔