ممبئی: (ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے سینیئر اداکار سنجے دت نے اپنے زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔
بالی وڈ کے سپر سٹار سنجے دت کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ وہ کنڑ فلم ’’ کے ڈی ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔
ان خبروں کے وائرل ہونے کے بعد سنجو بابا نے ٹویٹر اکائونٹ پر اپنی خیریت کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میرے زخمی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں۔
There are reports of me getting injured. I want to reassure everyone that they are completely baseless. By God’s grace, I am fine & healthy. I am shooting for the film KD & the team s been extra careful while filming my scenes. Thank you everyone for reaching out & your concern.
— Sanjay Dutt (@duttsanjay) April 12, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں وہ کنڑ زبان کی فلم کے ڈی ؛ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ٹیم شوٹنگ کے دوران ان کا غیرمعمولی طورپر خیال رکھ رہی ہے۔