ممبئی: (ویب ڈیسک)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان انٹرنیشل فیشن برانڈ میبلائن کی ایمبیسڈر بن گئی ۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر ایک ویڈو شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی بیٹی سوہانا کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ہے، اداکار نے بیٹی کو نئی کامیابی پر جہاں مبارکباد پیش کی وہیں اس کی کامیابی اور مستقبل کی کامرانیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
Congratulations on Maybelline beta. Well dressed…well spoken…well done & if I may take some credit well brought up! Love u my Lil Lady In Red!! pic.twitter.com/tLnAQlXoTj
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) April 12, 2023
شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا نیویارک میں اداکاری پڑھ رہی ہے اور انہوں نے فیشن برانڈ کی طرف سے ایمبیسڈر بنانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، ایک پوسٹ میں سوہانا نے جہاں فیشن برانڈ کو ان کو موقع دینے پر شکریہ ادا کیا وہیں انہوں نے اپنے والدین کی سپورٹ اور حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور گیگی حدید بھی اس فیشن برانڈ کی ایمبیسڈر رہی ہیں۔