لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں خطر ناک بیماری کا شکار رہی ہیں۔
آئمہ بیگ کا کیریئر بہت اچھا رہا ، دنیا ٹی وی کے پروگرام ’ مذاق رات ‘ سے آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کامیابی کی سیڑھی پر چڑھنا شروع کیا اور اب وہ پاکستان کی کامیاب ترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں، OSTs اور فلموں میں لوگ ان کی آواز کو پسند کرتے ہیں جبکہ ان کے مداح بڑی تعداد میں ان کے کنسرٹس میں بھی شرکت کرتے ہیں۔
آئمہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ جوڑوں کے درد میں مبتلا رہی ہیں، ان کے پیروں میں سوجن رہتی تھی اور انہوں نے بہت تکلیف برداشت کی، وہ 6 ماہ وہیل چیئر پر بھی رہیں۔
گلوکارہ نے کہا کہ وہ ہر کسی کو اپنی بیماری سے متعلق بتانے میں راضی نہیں تھیں اس لئے صرف اس بات کو اپنے تک رکھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے نیویارک کے ایک ڈاکٹر سے اپنی بیماری کا علاج کروایا جس کے بعد اب میں بہتر محسوس کرتی ہوں۔