ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے گزشتہ روز اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی۔
شادی کی سالگرہ کے موقع پر بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکار کا کہنا تھا کہ وہ خود کو ایک بہترین شوہر، بیٹا یا بھائی نہیں سمجھتے، وہ ہمیشہ خود کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں کیوں کہ اگر آپ خود کو درست کرتے رہیں تو پھر آپ صحیح راستے پر ہوتے ہیں۔
رنبیر کپور کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ والد بنتے ہیں تو پھر والدین کیلئے آپ کا احترام بڑھ جاتا ہے، میری شخصیت میں معاشرتی اقدار میرے والدین کی تربیت کا نتیجہ ہیں اور میں اسے اپنے بچوں کو منتقل کروں گا، یہ ایک عمر بھر کا وعدہ ہے، میں اس کے قابل نہیں ہوں لیکن قابل ہوجاؤں گا۔
دوسری طرف عالیہ بھٹ نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام میں کچھ ایسی تصاویر پوسٹ کی ہیں جو اس سے قبل لوگوں کے سامنے نہیں آئی تھیں۔