لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ قدسیہ علی نے ساتھی اداکارہ سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت عاجزانہ طبیعت رکھتی ہیں اور ایک پیارے دل کی مالک ہیں۔
قدسیہ علی پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں ایک نوجوان اور باصلاحیت نئی اداکارہ ہیں،انہوں نے ڈرامہ سیریل ’ اولاد ‘ سے ڈیبیو کیا جس میں انہوں نے ایک آٹسٹک لڑکی کا کردار نبھایا اور بہت اچھا پرفارم کیا اور اسی ڈرامے کے بعد وہ مقبول ہو گئیں۔
حال ہی میں قدسیہ علی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے نامور اداکارہ سجل علی کے ساتھ اپنی دوستی کے حوالے سے بات کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ سجل علی بہت عاجز اور شائستہ ہیں، جب میں کسی مسلئے کا شکار ہوتی ہوں تو ان سے رابطہ کرتی ہوں، وہ میری صحیح رہنمائی کرتی ہیں اور مجھے بتاتی ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سجل سے دوستی میری خوش قسمتی ہے، میں اتنی خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے جو کہ آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ نے آگے کیسے چلنا ہے۔
انکا مزید کہا تھا کہ بہت سارے لوگ ہیں جو آپ سے بات بھی نہیں کرنا چاہتے لیکن سجل علی ایسی نہیں ہیں۔