دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں بھلے سے پابندی عائد ہو لیکن بھارت کی معروف شخصیات اپنی نجی تقریبات میں انہی کو مدعو کرنا پسند کرتی ہیں۔
دبئی میں ہونے والی بھارتی بزنس ٹائیکون اور ایشیا کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی 28 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب میں بھی راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے آواز کا جادو جگایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راحت فتح اور عاطف کی آواز نے سننے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا، تقریب میں دونوں کی پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، دونوں نے بالی ووڈ میں گائے جانے والے اپنے گانوں سمیت دیگر مقبول گیت سنائے۔
Atif Aslam, Rahat Fateh Ali Khan performed at Mukesh Ambani s son Anant Ambani s birthday bash at Dubai yesterday.#AtifAslam #AnantAmbani #RadhikaMerchant #RahatFatehAliKhan pic.twitter.com/sM225xlPjE
— Pakistani Cinema (@PakistaniCinema) April 12, 2023
تقریب میں اننت امبانی کی منگیتررادھیکا، قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی، مکیش امبانی کے چھوٹے صاحبزادے اننت امبانی کی منگنی گزشتہ سال بھارتی بزنس مین ویرن کی بیٹی رادھیکا سے ہوئی تھی اوردونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
بیٹے اور بہو کیلئے مکیشن امبانی نے گزشتہ سال دبئی میں 80 ملین ڈالرکا محل نما گھرخریدا تھا جہاں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
واضح رہے کہ مکیش امبانی نے رواں سال 83.4 ارب ڈالرزکے اثاثوں کے ساتھ دوسری بار ایشیا کی امیر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔