درفشاں کتنے برس کی ہیں؟ اداکارہ نے خود ہی بتا دیا

Published On 13 April,2023 12:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں نے اپنی عمر کے حوالے سے مداحوں کو بتا دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے درفشاں نے کہا کہ ان کی عمر 27 برس ہے جبکہ ان کی بہن رامین ان سے سات برس چھوٹی ہیں، لیکن وہ مجھ سے زیادہ میچور ہوچکی ہے، وہ مجھے مشورہ دے رہی ہوتی ہے۔

درفشاں نے کہا بچپن سے ہی مجھے ایکٹر بننے کا شوق تھا لیکن میرے ماں باپ نے میری پڑھائی مکمل کروائی، مجھے وکیل بننے کا بھی جنون تھا اس لیے میں نے قانون کی تعلیم حاصل کی۔

اداکارہ نے کہا میں کنجوس نہیں ہوں لیکن اپنے بجائے دوسروں کے اوپر خرچ کرنا پسند کرتی ہوں، جب تک ایک سوٹ 20 بار نہ پہن لوں نیا نہیں لیتی، اس لیے میں نے ساری آن لائن شاپنگ ایپس اپنے فون سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔