اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Published On 21 April,2023 11:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکارہ اور ہوسٹ رباب ہاشم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ادکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہسپتال سے شوہر اور بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رمضان المبارک کے آخری چند دن ہمارے لیے رحمتوں سے بھرے رہے، ہماری بیٹی نے آکر ہماری دنیا کو محبت، خوشی اور نعمتوں سے بھر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی بیٹی کا نام مائیشا صہیب علی رکھا ہے، مداحوں اور دوستوں سے درخواست ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

سوشل میڈیا پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے مبارک مہینے میں بیٹی کی پیدائش پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اداکارہ رباب ہاشم کو مبارکباد دی۔