بھارتی فلم میں کام کا تجربہ بہت اچھا رہا، مدیحہ امام

Published On 07 May,2023 01:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مدیحہ امام نے نے کہا ہے کہ بھارتی فلم میں کام کا تجربہ بہت اچھا رہا، پاکستان اور بھارت میں کام کا طریقہ زیادہ مختلف نہیں ہے۔

نجی ٹی وی شو میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے لوگ بہت اچھے ہیں، میرا انہوں نے کافی خیال رکھا، کھلا کھلا کر موٹا کر دیا تھا۔

ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں جس چینل پر ان دنوں کام کر رہی تھی اسی کا ایک کلپ دیکھ کر آڈیشن کی کال آئی، کلپ دیکھنے والوں نے کہا تھا کہ یہ لڑکی اس کردار کیلئے بالکل ٹھیک رہے گی۔

واضح رہے کہ مدیحہ امام نے بالی وڈ کی فلم  ڈیئر مایا  میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ فلم 2 جون 2017ء کو ریلیز کی گئی تھی۔

Advertisement