مجھے اب واقعی کسی پر بھروسہ نہیں ہے: جنت مرزا

Published On 08 May,2023 12:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) حال ہی میں اپنی منگنی توڑنے والی پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و ماڈل جنت مرزا نے کہا ہے کہ اب مجھے کسی پر بھروسہ نہیں ہے۔

جنت مرزا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

ان تصویروں میں جنت مرزا کو دیہات میں خوبصورت نظاروں کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے حالیہ تصویروں میں بھروسے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

جنت مرزا کا اپنی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ یہ ’واضح کر دوں کہ میں اب واقعی کسی پر بھی بھروسہ نہیں کرتی۔‘

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ نے راہیں جدا کرلی تھیں۔ 

Advertisement