میرب کے کردار کیلئے مجھ سے پہلے عائزہ اور نیلم منیر کو آفر ہوئی تھی: یمنیٰ زیدی

Published On 14 May,2023 01:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سپر ہٹ ڈرامے تیرے بن میں مرکزی کردار نبھانے والی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے قبل اس ڈرامے کی پیشکش دو اداکاراؤں کو کی گئی تھی۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ ڈرامہ کر کے بہت اچھا لگا اور اب بھی مزہ آرہا ہے، میں نے اس ڈرامے میں کام کر کے نہ صرف بہت کچھ سیکھا بلکہ خود کی اداکارانہ صلاحیتوں کو بھی مزید جاننے میں مدد ملی ہے۔

یمنیٰ زیدی نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اُن سے قبل اس ڈرامہ سیریل کی پیشکش صفِ اول کی اداکاراؤں  عائزہ خان  اور  نیلم منیر  کو کی گئی تھی مگر دونوں نے یہ پیشکش مسترد کر دی تھی۔

Advertisement