عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل

Published On 23 June,2023 11:40 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا۔

عاطف اسلم کے مداحوں کیلئے اب اچھی خبر یہ ہے کہ کافی عرصے کے بعد بھارتی اداکارہ سونم باجوہ اور گپی گریوال کی آنے والی فلم کیری آن جٹا 3 کے لیے انہوں نے ایک خوبصورت پنجابی گانا گایا ہے۔

عاطف اسلم کے گانے کا ٹائٹل "برا حال" ہے برا حال"، گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا صرف یوٹیوب پر 24 گھنٹوں میں 1.8 ملین لوگوں نے اس گانا کو سنا اور دیکھا ہے۔

یاد رہے کہ عید الااضحی کے موقع ریلیز ہونے والی بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ”کیری ان جٹا تھری“ کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت مل چکی ہے، بھارتی فلموں پر پاکستان کی جانب سے پچھلے کئی سالوں سے ریلیز پر پابندی عائد ہے۔

اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان کے سٹیج اور ٹیلی ویژن اداکار ناصر چنیوٹی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

تاہم عاطف اسلم کا گانا وائرل ہوا تو سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی تبصرے کئے۔