نواز الدین اور شہناز گل میوزک ویڈیو میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

Published On 27 June,2023 05:27 am

ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی اور اداکارہ شہناز گل میوزک ویڈیو میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

نواز الدین صدیقی اور شہناز گل معروف گلوکار بی پراک کے ایک گانے ’’ یار کا ستایا ہوا ہے ‘‘ کی ایک میوزک ویڈیو میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جس کا آفیشل پوسٹر اداکار کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔

’ گینگز آف واسے پور ‘ کے اداکار نواز الدین صدیقی کو زیادہ تر سنجیدہ کرداروں کے حوالے سے بڑے پیمانے پر سراہا جاتا ہے جبکہ شہناز گل ماڈل اور پنجابی گلوکار ہیں اور انہوں نے حال ہی میں سلمان خان کی فلم ’ کسی کا بھائی کسی کی جان ‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔

اب دونوں ستارے ایک ساتھ ایسے اوتار میں نظر آئیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے تھے۔

بی پراک کا گانا ’ یار کا ستایا ہوا ہے ‘ آئندہ ماہ 3 جولائی کو ریلیز ہوگا جو کہ ’ زہرہ جبین ‘ نامی البم سے ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نواز الدین صدیقی بی پراک کے ایک گانے ’ بارش کی جائے ‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے جسے کافی مقبولیت ملی تھی۔