سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان کے ہاں بیٹے کی ولادت

Published On 05 July,2023 06:10 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثنا خان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی، شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

ثنا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو جاری کی جس میں کہا کہ اللہ نے مقدر میں لکھا، پھر اس کو پورا کیا اور آسان کیا، ان کا کہنا تھاکہ اور جب اللہ دیتا ہے تو مسرت کے ساتھ دیتا ہے تو اللہ نے ہمیں بیٹا دیا ہے۔

ثنا خان نے مزید کہا کہ اولاد اللہ کی امانت ہے اور اسے بہترین بنانا ہے، انہوں نے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔