شکل شاہ رخ سے ملتی ہے، ریٹنگ کی جنگ میں کبھی شامل نہیں رہا، ساحر لودھی

Published On 23 July,2023 02:58 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پروگرام ہوسٹ ساحر لودھی نے کہا ہے کہ میری شکل شاہ رخ خان سے ملتی ہے، مجھے ان کے ساتھ ملائے جانے پر کبھی کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

اپنے ایک انٹرویو میں ساحر لودھی نے کہا کہ لوگوں نے اب شاہ رخ سے متعلق سوال کرنا کم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلتا تھا تو رنگ سانولا ہو گیا تھا جس پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، مجھے اللہ نے بولنے کی صلاحیت دی جس کے باعث میں اس فیلڈ میں کامیاب ہوا، ریٹنگ کی جنگ میں کبھی بھی شامل نہیں رہا۔

ساحر لودھی کا مزید کہنا تھا کہ میں جہاں ہوں وہاں ریٹنگ آتی ہے جبکہ کچھ لوگ مجھے اس لیے دیکھتے ہیں کہ وہ مجھ سے نفرت کرتے ہیں، کچھ لوگ اس لیے کہ بہت زیادہ نفرت کرتے ہیں اور کچھ اس لیے دیکھتے ہیں کہ وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔