پرینیتی چوپڑا نے دلی خواہشات کو سمجھنے کیلئے حضرت علیؓ کا قول شیئر کر دیا

Published On 06 November,2023 11:26 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے دلی خواہشات کو سمجھنے کے لیے حضرت علیؓ کا ایک خوبصورت قول شیئر کر دیا۔

پرینیتی چوپڑا نے اپنی انسٹا سٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں خلافت راشدہ کے چوتھے اور آخری خلیفہ حضرت علی ؓ کا ایک قول تحریر کیا ہوا ہے۔

اس قول کا اردو ترجمہ یہ ہے کہ 

 

"اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا دل کہاں ہے تو پھر یہ دیکھیں کہ جب آپ کا دماغ بھٹکتا ہے تو وہ کہاں جاتا ہے"

حضرت علیؓ کے اس قول میں انسان کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر اسے کبھی یہ سمجھنے میں مشکل ہو رہی ہو کہ اس کی دلی خواہش کیا ہے اور وہ کیا چاہتا ہے تو اس بات پر دھیان دے کہ جب وہ بے خیالی میں ہوتا ہے تو اس کے ذہن میں کیسے خیالات آتے ہیں۔